پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، نجی سکول کے بچے محفوظ گھروں تک پہنچا دیے گئے

وادی لیپہ میں پاک فوج نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران نجی سکول کے اُن بچوں کو محفوظ گھروں تک پہنچایا جو ٹور کے دوران رات گئے پہاڑوں میں پھنس گئے تھے۔

بچوں کے والدین کی اطلاع پر مقامی یونٹ نے فوری کارروائی کی اور ریسکیو آپریشن پوری رات جاری رہا۔ پاک فوج نے اپنی گاڑیوں کے ذریعے بچوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کا سراغ لگانے والا سسٹم تیارکرلیا

اس موقع پر سکول کے بچوں، ادارے کے ایم ڈی اور والدین کی جانب سے پاک فوج، کمانڈر لیپہ گارڈز، مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Scroll to Top