پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے ملک بھر کے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس پروگرام کا افتتاح کیا، ٹرافی کی رونمائی کی اور ٹیموں میں کٹ بیگز تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 391 اسکولز اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ یہاں سے ابھرنے والا نیا ٹیلنٹ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کا نام روشن کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل، متاثرہ علاقوں میں بہتری

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹیموں اور کرکٹ اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

Scroll to Top