پنجاب: دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل، متاثرہ علاقوں میں بہتری

پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی کیفیت کے بعد صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اب نارمل سطح پر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی بھی بتدریج اتر رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال بدستور موجود ہے تاہم مجموعی طور پر پانی کی سطح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاداور الگ ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ

Scroll to Top