باغ جلسہ گاہ میں پاکستان زندہ باد کنونشن کا عظیم الشان اجتماع جاری ہے، جہاں ہزاروں افراد ’’معرکہ حق‘‘ کی کامیابی اور پاکستان و سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سردار عتیق احمد خان بڑے جلوسوں اور کارکنوں کے ہمراہ پنڈال پہنچے، جہاں پرجوش نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد بھی قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے کیا۔
پاکستان زندہ باد کنونشن کو خطے کی سیاسی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے راولاکوٹ کے میرکۂ حق جلسہ میں پونچھ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، جسے حکومتی عوام دوست اقدام قرار دیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے عزائم پر کاری ضرب ہے۔
کنونشن میں سابق وزرائے اعظم، حکومتی وزرا اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جسے خطے میں اتحاد و یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین کو نیا جھٹکا




