سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اپنے کارکنوں کے ہمراہ ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے غازی آباد سے باغ جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جہاں آج “معرکۂ حق” کی کامیابی اور پاک سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے تناظر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔
جلسہ میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر کارکنان جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرجوش نعرے بازی کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی بڑے قافلے کے ہمراہ جہلم ویلی سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہیں۔ جلسہ گاہ کو پاکستان، آزادکشمیر اور سعودی عرب کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد اجتماع میں شرکت کے لیے باغ کا رخ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو طنزیہ جواب