باغ (کشمیر ڈیجیٹل): صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان 22 ستمبر پاکستان زندہ باد کنونشن کے سلسلے میں باغ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
یہ کنونشن گزشتہ روز ہونے والے راولا کوٹ اجلاس کا تسلسل ہے، باغ میں پنڈال، سٹیج اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان زندہ باد کنونشن کو باغ کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم اجتماع قرار دیا جا رہا ہے اور عوامی شرکت کے حوالے سے جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
راولاکوٹ معرکۂ حق جلسہ (21 ستمبر 2025):
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے گزشتہ روز معرکۂ حق راولاکوٹ جلسہ میں اعلان کیا کہ پونچھ کے عوام کے لیے 1 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ “آزاد کشمیر کے عوام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، ہمیں قابض اور محافظ افواج میں فرق کرنا ہے۔” وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے “ہندوستان کے تجزیہ نگاروں پر موت کی سفیدی چھا گئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “بھارت اگر دوبارہ حرکت کرے گا تو اندر گھس کر مارا جائے گا۔” جلسے میں سابق وزرائے اعظم، وزرائے حکومت، سیاسی و مذہبی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امریکہ دورہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم ملاقاتیں متوقع