ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ د ئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے ۔
فخر زمان 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
فیلڈ امپائرز نے یہ فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا ، جہاں ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند زمین سے لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچی ، تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ،پاکستان نے بھارت کو تگڑا ٹارگٹ دیدیا
اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی اور صارفین نے اسے متنازع قرار دیا ۔ فخر زمان نے خود بھی حیرت کا اظہار کیا جبکہ میچ کمنٹیٹرز اور سابق قومی کھلاڑی بھی اس فیصلے پر حیران رہ گئے ۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر کہا کہ فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے لکھا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا ۔
فواد عالم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے، کیونکہ فخر زمان یقینی طور پر ناٹ آؤٹ تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ : بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ