دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایونٹ کے سپر فور مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرنا پسند کرتے، یہ میچ ایک نیا چیلنج ہے، آج اچھی کرکٹ کھیلیں گے، شائقین کو مایوس نہیں کر یں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کا موڈ معمول کے مطابق ہے، فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فہیم اشرف اور طلعت حسین کو حسن نواز اور خوشدل شاہ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔
ہینڈ شیک کا تنازع اور پچھلے میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے، آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد مصافحہ نہیں کیا ۔
واضح رہےکہ گروپ میچ میں گرین شرٹس کو بھارت نے 7 وکٹ سے ہرا دیا تھا ۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
سلمان علی آغا (کپتان) ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، فخر زمان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
بھارت پلیئنگ الیون:
ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتھی،جسپرت بمراہ
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، ممکنہ الیون کا اعلان