سردار عتیق

پونچھ کی دھرتی آٹا چینی کی وجہ سے نہیں اپنی بہادری کی وجہ سے مشہور ہے : سردار عتیق

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد کان نے کہا ہے کہ پونچھ کی دھرتی اپنی بہادری کی وہ سے مشہو ر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم تشکر آپریشن بنیان مرصوص استحکام پاکستان و معرکہ حق جلسہ عام سےسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے کہا کہ پونچھ کی دھرتی آٹا ، چینی کی وجہ سے نہیں اپنی بہادری کی وجہ سے مشہور ہے ۔

  پاکستان ہماری رگوں میں شامل ہے۔ پاکستان کیلئے 6 لاکھ کشمیریوں نے جانیں دیں، آزاد کشمیر میں افراتفری کی روک تھام بے حد ضروری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہمہذب لوگ کسی کو گالیاں نہیں دیا کرتے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرت نات شکست سے دوچار کیا ۔ خود مختار کشمیر کا نعرہ لگانے والوں نے کبھی گالی نہیں دی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تاریخی معاہدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دشمن کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین کا دفاع اہل پاکستان کیلئے اعزاز کا باعث ہے، سردار عتیق

Scroll to Top