راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سٹیج پر ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور محو گفتگو ہیں ۔
سردار تنویر الیاس کےپہنچنے پر عوام کا جوش دیدنی تھا ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالو ں نے جیوے بھٹو اور جیے تنویر کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں ۔
دوسری جانب راولاکوٹ میں نیٹ سروس ڈاؤن ہے ۔جلسہ کی کوریج میں صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:وزیراعظم چوہدری انوار الحق جلسہ گاہ پہنچ گئے