معرکۂ حق جلسہ راولاکوٹ، عوام پرجوش، قائدین اسٹیج پر موجود

(کشمیر ڈیجیٹل) معرکۂ حق جلسہ راولاکوٹ میں عوام کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے، پنڈال شرکاء سے کھچا کھچ بھر رہا ہے اور نعرے بلند کرتے ہوئے عوام بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

جلسہ گاہ کو پاکستان، آزادکشمیر اور سعودی عرب کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ قومی اور جماعتی رنگوں سے پنڈال کا منظر مزید ولولہ انگیز بنا دیا گیا ہے۔

اسٹیج پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سابق صدر ریاست و وزیراعظم سردار یعقوب خان، صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان اور سابق وزراء حکومت سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردار یعقوب خان بڑے قافلے کے ہمراہ صابر شہید اسٹیڈیم پہنچ گئے

یہ عظیم الشان اجتماع عوامی طاقت اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top