راولاکوٹ میں صابر شہید اسٹیڈیم میں تاریخی جلسۂ عام، تیاریاں مکمل

آزاد کشمیر کی وفادار اور باہمت سرزمین راولاکوٹ آج ایک تاریخی جلسہ “معرکۂ حق” کی میزبانی کر رہی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ صرف دو ملکوں کی کامیابی نہیں بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے اتحاد کی جیت اور کشمیر کی آزادی کی نوید قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر صابر شہید اسٹیڈیم کو جلسۂ عام کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے کونے کونے میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کو قومی اور جماعتی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور شرکاء کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

“استحکامِ پاکستان، معرکۂ حق کنونشن” میں شرکت کے لیے کشمیر بھر سے قافلے جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں اور عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ صابر شہید اسٹیڈیم آج ایک تاریخی اجتماع کا گواہ بننے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سے سیاسی جماعتوں کےکارکنان راولاکوٹ عظیم الشان جلسے کےلیے روانہ

Scroll to Top