کشمیری عوام کا پاک فوج اور پاکستان سے اظہار یکجہتی، راولاکوٹ میں عظیم الشان جلسہ

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل):کشمیری عوام 21 ستمبر دن 1 بجے راولاکوٹ میں پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ یومِ تشکر اور اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ عوام کی کثیر تعداد شرکت کے لیے راولاکوٹ کی جانب رواں دواں ہے تاکہ یہ ثابت کر سکیں کہ وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس جلسے کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر اظہارِ تشکر اور یکجہتی کرنا ہے۔ جلسے کے موقع پر فضا پاکستان اور کشمیر کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکڑوں کنال اراضی چھوڑ کر آئے ہیں، ایکشن کمیٹی والے کون ہوتے ہم پر انگلی اٹھانے والے ، جاوید بٹ

شرکاء کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اب یہ آواز پوری امت مسلمہ کی آواز بن چکی ہے۔ یہ اجتماع اس بات کی علامت ہوگا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے عزم کے ساتھ متحد ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top