پی ٹی آئی رہنما میاں اخلاق الرسول کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

نیلم:پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ،وادی نیلم میں ہرقسم کی ہڑتال احتجاج پر دفعہ 144نافذ،احتجاج کے پیش نظر نیلم پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول کو گرفتار کر لیا ، میاں اخلاق الرسول ،سردار نسیم بیگ کو کنڈل شاہی سے گرفتار کر کے سٹی تھانہ پولیس آٹھ مقام منتقل کردیا،

میاں اخلاق الرسول کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، میاں اخلاق الرسول نے اپنی گرفتاری کے موقع پر کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق عوام کو احتجاج پر اکسانے اور دفعہ 144کی خلاف وروزی پرگرفتاریاں کی گئی ہیں،۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما سابق امیدوار آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد الیاس خان کو بھی پولیس نے مظفرآباد سے گرفتار کرلیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے روپوش کارکنوں
کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ، یڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاون کمیٹی کیل سردار امجد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Scroll to Top