آزادکشمیر یونیورسٹی میں غنڈہ راج، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر یونیورسٹی کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعلیم دینے میں مکمل ناکام۔ پروفیسرز صاحبان کی نگرانی میں ڈیپارٹمنٹ پر مکمل غنڈہ راج ۔۔

آئے روز کے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے جبکہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اس غنڈہ گروپ کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

آج بھی اس غنڈہ گرد گروہ نے ڈیپارٹمنٹ کے ایک معذور طالب علم پر ڈنڈوں اور لاتوں مکون سے شدید تشدد کیا جسکے بعد ڈیپارٹمنٹ کی لڑکیوں نے اس طالبعلم کو ان غنڈوں سے چھڑوایا ورنہ وہ اسکی جان لینے کیلئے اسکو مار رہے تھے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں موجود چند ان غنڈوں کے سرپرستوں کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات وائیس چانسلر سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان غنڈہ گرد عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے پروفیسر صاحبان سے ہماری جان چھڑوائی جائے تاکہ ہم آپنی پڑھائی کر سکیں

انکی پشت پناہی کرنے والوں کی وجہ سے ہماری تعلیم بھی متاثر ہے اور ڈیپارٹمنٹ کا ماحول بھی ایسا بنا ہوا ہے کہ طالبات کو بالخصوص ڈر رہتا ہے کہ خدا جانے اگلے لمحے کیا ہو جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بدمعاشی نہیں چلے گی ، تاجر دکانیں کھولیں میرے ہوتے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری یٰسین

Scroll to Top