سیکرٹری آئی ٹی

پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی دو متاثرہ سب میرین کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں ۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبر صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی سست رفتار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ تین نئی کیبلز آنے والی ہیں ، تو پھر انٹرنیٹ کے مسائل کیوں پیش آ رہے ہیں ۔

ضرار ہاشم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں موجودہ حالات کی وجہ سے صورت حال پیچیدہ ہے۔ یمن کے ساحل پر کئی کیبلز کٹی ہوئی ہیں، جن میں پاکستان آنے والی دو کیبلز بھی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کیبلز کی مرمت میں چار سے پانچ ہفتے مزید لگ سکتے ہیں ، تاہم کمپنیوں نے بینڈوتھ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کی سروس متاثر نہ ہو ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کیلئے انٹرنیٹ بند،فائبر آپٹک کنکشن منقطع

Scroll to Top