وادی نیلم ،حویلی(کشمیر ڈیجیٹل ) حویلی سمیت آزادکشمیر بھر میں تحریک انصاف کے 8 فروری کو ہونیوالے متوقع احتجاج کو روکنے کیلئے حکومت آزادکشمیر نے دفعہ 144 نافذ کردیا ۔ دفعہ 144 کے تحت وادی نیلم میں 8 فروری کو ہونے والے تحریک انصاف کے متوقع احتجاج روکنے کیلئے ضلعی صدر میاں اخلاق الرسول سمیت درجن بھر کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما آفتاب حسین تبسم سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان روپوش ہوگئےدوسری جانب حویلی میں بھی پی ٹی آئی احتجاج کی کال پرکارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں،حویلی میں بھی دفعہ 144 نافذ۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال حویلی میں ہر قسم کے احتجاج پر دفعہ 144 نافذ،شہر میں کسی بھی قسم کے جلوس ، احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے،
ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین کے مطابق ضلع ہذا میں دفعہ 144 کا نفاذ تین روز تک رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ 188 آرٹیکل پینل کوڈ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو احتجاج کے اکسانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اشتعال اور روڈ کی بندش کے باعث شہریوں کو ہونے والی تکلیف کے عوض دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے
میاں اخلاق رسول ،سردار نسیم بیگ کو کنڈل شاہی سے گرفتار کر کے سٹی تھانہ پولیس آٹھ مقام منتقل کردیا،عوام کو احتجاج پر اکسانے اور دفعہ 144کی خلاف وروزی پرگرفتاریاں کی گئی ہیں،تحریک انصاف کے روپوش کارکنان کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے
تحریک انصاف کے رہنما یڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی کیل سردار امجد کو پولیس نے حراست میں لے لیا
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت اور گریس ویلی میں پندرہ روزہ قیام کے بعد مظفرآبادواپس