عوام

پاکستان ہمیں جان سے بڑھ کر عزیز ہے : کشمیری عوام کا عزم

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کے عوام نے پاکستان کیساتھ اپنے گہرے رشتے اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور کشمیری عوام ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔

کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ عبدالصبور اعوان سے گفتگو میں وادی لیپہ کے مقامی شہریوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ محض جغرافیہ یا سیاست کی بنیاد پر نہیں بلکہ ’’لا الہ الا اللہ ‘‘کے مقدس کلمے پر قائم ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواجِ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ پاک فوج نے اپنی قربانیاں دے کر کشمیریوں کا تحفظ کیا اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ ہر محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کی ۔

کشمیری قوم اپنے ان بھائیوں کی قربانیاں اور احسانات کبھی فراموش نہیں کرے گی۔عوام نے اس موقع پر واضح کیا کہ دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی اور کشمیری عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے مکمل تیار ہیں : سلمان آغا

انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھی آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

Scroll to Top