جسٹس ریٹائر سردار حبیب ضیاء کے گھر پر چھاپہ، پولیس سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے میں ناکام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) پاکستان میں الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن میں مینڈیٹ چھننے کیخلاف احتجاجی کال پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں حکومت نے کریک ڈاون شروع کردیا ۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث آزادکشمیر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا جس کے تحت تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔ مظفرآباد پولیس نے تحریک انصاف کی احتجاج روکنے کیلئے  سابق وزیراعظم آذاد کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزادکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کیلئے ان کے  بھائی ریٹائرڈ جسٹس سردار حبیب ضیاء کے گھر چھاپہ مارا مگر پولیس سابق وزیراعظم وصدر تحریک انصاف سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی

۔۔ ذرائع کے مطابق پولیس سردار عبدالقیوم نیازی اور ان کے بھتیجے کو گرفتار کرنے آئی تھی۔۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم  سردار عبدالقیوم نیازی اور ان کے بھتیجے سردار مطیب ایڈووکیٹ چھاپے سے قبل ہی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ۔۔ جسٹس ریٹٓئر حبیب ضیاء کے گھر سے پولیس کو شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔۔۔

دوسری جانب
سردار مطیب ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے پولیس اہلکاروں  کے جتن ، گھروالوں کو سردار مطیب ایڈووکیٹ کو حوالے کرنے کی وارننگ دیتے رہے تاہم چھاپے سے قبل ہی سردار مطیب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد مظفرآباد پولیس بغیر گرفتاری خالی ہاتھ لوٹ گئی

پی ٹی آئی رہنما میاں اخلاق الرسول کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

Scroll to Top