حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل)حویلی کی بیٹی سیدہ ثمینہ بتول کی ریاضی میں شاندار کامیابی، گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہریں۔سیدہ ثمینہ بتول، جن کا تعلق ضلع حویلی کے گاؤں جبی سیداں آزاد کشمیر سے ہے نے محنت کرتے ہوئے شاندار قابلیت کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم ایس سی ریاضی (سیشن 2012-14) میں نمایاں کامیابی حاصل کی جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ 28 جنوری 2025 کو منعقدہ کانووکیشن میں انہیں یہ اعزاز عطا کیا گیا۔
سیدہ ثمینہ بتول کی اس کامیابی پر اہل علاقہ اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقے میں ان کی محنت اور لگن کو سراہا جا رہا ہے اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں۔ نو گولڈ میڈلسٹ سیدہ ثمینہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو والدہ اور اساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔
یاد رہے سیدہ ثمینہ بتول نے آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بطور سینئر سائنس ٹیچر ملازمت حاصل کی اور اب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پلنگی میں ماہرمضمون ریاضی (سبجیکٹ سپیشلسٹ میتھمیٹکس) کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔