آزاد کشمیر: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی رینکنگ جاری

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)کیڈٹ کالج پلندری 3.80 جی پی اے کیساتھ اول، کیڈٹ کالج مظفرآباد اور اورین ایجوکیشن سسٹم باغ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پرمیرپور بورڈ کے سرکاری نتائج کے مطابق جی پی اے رینکنگ میں 15 ادارے نمایاں قرار

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر اداروں کی رینکنگ جاری کر دی گئی،رینکنگ میں میرپور بورڈ کے حالیہ انٹرمیڈیٹ نتائج کے بعد کوالٹی ایجوکیشن کے پیمانہ GPA تعلیمی اداروں کی درجہ بندی سامنے آگئی۔

اس رینکنگ میں کیڈٹ کالج پلندری 3.80 جی پی اے کے ساتھ پہلے، کیڈٹ کالج مظفرآباد 3.34 جی پی اے کے ساتھ دوسرے جبکہ اورین ایجوکیشن سسٹم باغ 3.20 جی پی اے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا

جی پی اے کے اعتبار سیٹاپ 15 اداروں میںکیڈٹ کالج پلندری۔کیڈٹ کالج مظفرآباد،اورین ایجوکیشن سسٹم باغ،

نوبل اسکول اینڈ کالج گڑالہ سدھنوتی۔ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر،گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج باغ، اسٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن اسٹڈیز راولاکوٹ

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد،ریڈ فاؤنڈیشن اورینٹل سائنس کالج مظفرآباد،ڈاکٹر معروف ماڈل کالج ٹنگی گلہ سدھنوتی،.

ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور،کشمیر ماڈل کالج میرپور،محمڈن سائنس کالج ہجیرہ پونچھ،گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ ،لیننٹ فیصل شہید سائنس کالج تراڑ کھل شامل ہے۔

یہ رینکنگ میرپور بورڈ کے سرکاری نتائج اور GPA پیمانے کے مطابق تیار کی گئی ہے، جو آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا تازہ ترین عکس پیش کرتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر کا بھارتی سائفر کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

Scroll to Top