آزاد کشمیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

اس نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

طلبہ نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے اور پاکستان و کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں آج پاکستان بمقابلہ یو اے ای، ریفری معاملہ برقرار

اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم قوت کے طور پر سامنے آیا ہے اور نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Scroll to Top