(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم ذرائع کے مطابق کھلاڑی پرعزم ہیں اور میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا، تاہم پاکستانی ٹیم اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر ہی میچ میں شریک ہوگی کیونکہ اسے بطور ریفری قبول نہیں کیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اس میچ کے لیے رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ میچز میں اینڈی پائیکرافٹ کو میچ ریفری کے طور پر ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ پائیکرافٹ کو نہ ہٹانے کی صورت میں پاکستان بقیہ میچز کھیلنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس میں نیرج چوپڑا کے مدمقابل




