سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مودی پر کڑی تنقید

چندی گڑھ : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ہے۔

پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کیلئے لیا گیا جو پہلگام واقعہ سے پہلے کی شوٹنگ ہے کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے۔ پورے ملک میں ان کی ٹرول آرمی پیچھے لگ گئی کہ یہ تو غداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھگوانت سنگھ مان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی کہتے ہیں کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔فلم روکی گئی اور جو میچ ہوا اس کا کیا، فلم تو پہلے کی شوٹنگ تھی جو ریلیز نہیں ہونے دی گئی مگر میچ تو لائیو تھا۔

سرداروں سے کیا قصور ہے جو انہیں پاکستان عبادت کیلئے نہیں جانے دیتے۔ اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور عبادت کیلئے جانے دینے میں کیا حرج ہے۔

کیا سارا کچھ آپ کی مرضی سے چلے گا؟ افغانستان میں آفت آئی تو ایک منٹ میں پیسہ پہنچ گیا ، پنجاب میں آفت آئی مگر ابھی تک ایک پیسہ نہیں آیا۔

Scroll to Top