سونا قیمت

آزاد کشمیر اور پاکستان بھرمیں سونے کی تازہ ترین قیمتیں جانیں!

(کشمیر ڈیجیٹل): آج 16 ستمبر 2025 کو آزاد جموں و کشمیر میں سونے کی قیمتوں میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ آزاد کشمیر میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ84 ہزار620 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام 24 کیرٹ سونا 3لاکھ29 ہزار755 روپے پر دستیاب ہے۔

22 کیرٹ سونا فی تولہ 3لاکھ48 ہزار177 روپے اور 21 کیرٹ سونا 3لاکھ38 ہزار654 روپے پر بکا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار700 روپے اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 3لاکھ91 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا 4ہزار30 روپے مہنگا ہو کر 3لاکھ35 ہزار219 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ فی تولہ چاندی 53 روپے بڑھ کر 4ہزار496 روپے کی سطح پر ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، فی اونس سونا 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3ہزار692 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قیمت کے باوجود سونا مستحکم رہا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر امریکہ کے پاس ہیں، ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں نمبر اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 49 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تمھارا آخری احتجاج ہوگا،جاوید بٹ کی ایکشن کمیٹی کو سخت وارننگ

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024 میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط خریداری کے تقریباً دوگنا ہے۔

Scroll to Top