مظفرباد: (شجاعت میر سے)سنٹرل بار مظفرآباد کے زیر اہتمام سالانہ عشائیہ ویلج دارالحکومت مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔
عشائیہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر، چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد جموں وکشمیر،ججز سمیت صدر سنٹرل بار راولپنڈی سردارمنظر چغتائی نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنٹرل بار مظفرآباد ناصر مسعود مغل نے کہاکہ نئی بلڈنگ تیار ہو چکی ہے سامان کی منتقلی جاری ہے 25 فروری سے پہلے افتتاح کر دیا جائیگا ۔اس وقت سنٹرل بار کے ہالز پر قبضہ لے کر سنٹرل بار نے سامان نصب کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کی خوب صورت ترین بلڈنگ دینے پر چیف جسٹس صاحبان اور چیئرمین بلڈنگ کے شکر گزار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار کا ممبر ہونا میرے لیےبڑے اعزاز کی بات ہے: سعید اکرم راجہ
ناصر مسعود مغل نے ماحولیات کے مسائل پر جتنے بھی آرڈرز ہوئے ہیں ان پر عمل کروایا جائے۔ اس موقع پرصدر راولپنڈی سنٹرل بار سردار منظر بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تیسری بڑی بار کا صدر ایک کشمیری بنا جس پر مظفرآباد کا بڑا کردار ہے جن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان کی نسبت آزاد کشمیر کی عدلیہ کا نظام بہت بہتر ہے۔ مظفرآباد سنٹرل بار کی لائبریری کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔