ایشیا کپ، سری لنکا نے دوسری کامیابی سمیٹ لی،ہانگ کانگ کا سفر تمام ہوگیا

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ 2025 کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔

ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے۔ نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48رنز اسکور کیے۔

یہ بھہ پڑھیں: میچ ریفری نہ بدلا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کابائیکاٹ کردیگا،پی سی بی

سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاتھن نسنکا 68، کوسل پریرا اور ہسارنگا 20، 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا گروپ بی میں مسلسل 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

Scroll to Top