مظفرآباد : چیف جسٹس سعید اکرم راجہ نے سنٹرل بار کے عشائیہ سے خطا ب کرتے ہوئےکہا کہ باتیں ہم وکیل کے طور پر کرتے تھے وہ پوری کیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ میں نے اور اپنی ٹیم نے سپریم کورٹ کی بلڈنگ کو ن شایان طریقے سے بنایا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ میرپور رجسٹری کی بنیاد رکھ دی ، جلد مکمل ہو جائے گی ، ادارے یہی رہتے ہیں لوگ آتے جاتے ہیں ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا میرے لیےبڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ کیسز کا فیصلہ کرنا وکلاء کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہر دل میں عمران خان کی محبت بستی ہے: سید ذیشان حیدر کا مظاہرے سے خطاب
ہم نے بڑے سخت فیصلے لیے،سپریم کورٹ کے فیصلے سب نے ماننے ہیں، لوگوں کا سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ اعتماد پرہوتا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ ملکوں کی بقاء کا تعلق انصاف پر ہوتا ہےعدالتوں کے فیصلے مثالی ہوتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران پرویز اور زین گیلانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے:غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ
چیف جسٹس سپریم کور ٹ کے یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر بلڈنگ دے دی کوئی نوٹیفکیشن کرے یا نہ کرے ، اس موقع پر چیف جسٹس راجہ صداقت نے کہا ہم نے کئی بار لیٹر لکھے، بے شک نوٹیفکیشن نہ ہوئے، بلڈنگ آپ کی ہوئی،چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت ہائی کورٹ نے لوئر جوڈیشیز سے بہت جلدفیصلے کروائے اس میں سنٹرل بار اور وکلاء کاکردار ہے ۔