ایشیا کپ

ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ ہوئی ، ٹاپ آرڈرمکمل طورپر ہوگیا، قومی ٹیم بھارت کو جیت کیلئے صرف 128 رنز کا ہدف دے سکی ۔

  گرین شرٹس نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بھارت  کےخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پرگرگئی جب صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین  لوٹ گئے ۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کو وکٹ  دے بیٹھے ۔

45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کرجواب دے گئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔

سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔ ان کے بعد حسن نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کانشانہ بن گئے ۔

83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیونے ان کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے ۔ پاکستان کی 8ویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی 9ویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔

بھارت نے 127 رنز کا ہدف 15اعشاریہ 5 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز بنائے، شبمن گل 10 رنز بنا سکے ۔

ان کے علاوہ شیوم دوبے نے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اور رضوان کے بغیر قومی ٹیم مکمل نہیں : فواد چوہدری کا سخت ردعمل

Scroll to Top