ترک نژاد خاتون

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک نژاد خاتون کی جہاز سے اُتارنے کی شکایت کا نوٹس

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ترکی واپسی کے دوران ایئرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ ہونے کی شکایت کا فوری نوٹس لے لیا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ اس ہدایت کے بعد محمد افضال بھٹی نے لاہور میں نسلیحان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی ترکی واپسی کا معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔

نسلیحان نے وزیر اعظم اور او پی ایف کے ایم ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ترکی جا کر اپنی والدہ سے مل سکیں گی۔ ترک نژاد خاتون کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نوٹس کے بعد دوبارہ کبھی بھی انہیں اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، کیونکہ اب ترکیہ کے ساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتاہے، دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Scroll to Top