محکمہ شاہرات وٹھیکیدار کی ملی بھگت،کہوڑی سڑک تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے )محکمہ شاہرات اورٹھیکیداروں کی ملی بھگت5سال گزرنے کے باوجود دودھنیال گہوری ساڑھے3 کلومیٹر سڑک تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔

12 کروڑ سے زائد رقمی منصوبہ گہوری سڑک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ فیزII گہوری سڑک کی مرمتی کرنیوالا اور فیزتھری کی تعمیر کرنیوالا ٹھیکیدار بھی فرار ہوگئے۔

محکمہ شاہرات سب ڈویژن شاردہ زمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔تعمیراتی سیزن بغیر کام کیے گزر گیا۔

آصف مصطفائی نامی ٹھیکیدار جون کے بل کی وصولی کیلئے معمولی سولنگ کے بعد غائب جبکہ مرمتی کرنیوالا ٹھیکیدار بھی معقول رقم وصولی کے بعد غائب ہوگیاہے۔

محکمہ شاہرات کی غفلت کے باعث گہوری سڑک پر برفباری کے دوران پڑھا ملبہ بھی اب تک نہ ہٹایاجاسکا۔

گہوڑی سڑک موت کاکنواں بن چکی ہے۔دودھنیال گہوری کے مکین سراپااحتجاج شہریوں کاکہنا ہے کہ محکمہ شاہرات کو تیسر اکلومیٹر گہوری سڑک اپنی مدد آپ کے تحت کٹنگ کرکے دیا باوجود اس کے ٹھیکیدار نے آج تک اس پر 10 فیصد بھی کام نہ کرسکا۔

محکمہ شاہرات ٹھیکیداروں کی پاسداری کرنے میں مصروف عمل ہے۔ شہرویوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیاکہ دودھنیال گہوری سڑک فوری تعمیر کی جائے بصورت دیگر محکمہ شاہرات اور حکومت کیخلاف احتجاج کیاجائیگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بی سی سی آئی نے آفیشلز کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے سے روک دیا

Scroll to Top