(کشمیر ڈیجیٹل) ہونڈا ایونیو اسلام آباد نے اپنی مقبول SUV، ہونڈا HR-V، کے لیے قسطوں پر خریداری کا نیا پلان متعارف کروا دیا ہے۔
مذکورہ سہولت “انشورنس گارنٹی (AIL)” پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور اس میں HR-V VTi اور HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈلز شامل ہیں۔ اس کا مقصد گاڑی خریدنا آسان اور ہر کسی کے لیے ممکن بنانا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو مختصر مدت کے لیے قسطوں میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
اہم تفصیلات:
HR-V VTi ماڈلز:
VTi S اور VTi V دونوں ماڈلز 24 ماہ تک کی قسطوں میں دستیاب ہیں۔
VTi S کی قیمت 77,99,000 روپے، ابتدائی ادائیگی 32 لاکھ، کل 36,04,645 روپے۔
VTi V کی قیمت 75,49,000 روپے، ابتدائی ادائیگی 30 لاکھ، کل 33,94,895 روپے۔
ماہانہ قسطیں تقریباً 1,97,875 سے 1,99,958 روپے تک ہیں ۔
HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈل:
اس کے لیے 12 اور 18 ماہ کے پلان دستیاب ہیں۔قیمت 89,99,000 روپے۔12 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 48,96,155 روپے، ماہانہ قسط 3,79,083 روپے۔18 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 54,35,645 روپے، ماہانہ قسط 2,36,056 روپے ہے۔
تمام پلانز میں کمپریہینسو انشورنس، AIL انشورنس گارنٹی اور ایڈمن چارجز شامل ہیں۔ ڈاؤن پیمنٹ ماڈل اور مدت کے حساب سے 44 فیصد سے 59 فیصد کے درمیان ہے۔
مزید معلومات یا بکنگ کے لیے رابطہ کریں:
📞 0332-0571000
📞 0320-5275000
ہونڈا ایونیو کی یہ پیشکش جدید اور فیول ایفیشنٹ ہائبرڈ SUV خریدنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور اب گاڑی خریدنا پہلے سے بھی آسان ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونےجا رہے ہیں!نئی قیمتوں کی تجویز سامنے آگئی