دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔
اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا نمایاں رہے۔
کپتان سلمان علی آغا کوئی رن نہ بناسکے، حسن نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 19 رنز بناسکے، فخر زمان 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کرکے عمان پر دباؤ ڈالیں۔
عمان کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ایشیا کپ کھیلنا تاریخی لمحہ ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کیلئے سازگار قرار دیا، ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مخالفین سے ملاقاتوں کا الزام، افغان حکومت کا بڑا اقدام،بھارتی سفارتکار ملک بدر