چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین سے ڈاکٹر محمود احمد خان کی ملاقات،کنٹری ہیلتھ کمپلیکس انٹرنیشنل پربریفنگ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین سےسابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کی ملاقات۔۔۔ڈاکٹر سردار محمود خان نے چیف جسٹس کو منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین نے ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس اور ڈاکٹر محمود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ آزادکشمیر میں صحت عامہ سیکٹر کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر سردار محمود خان نے چیف جسٹس لیاقت شاہین کو بریفنگ دیتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر میں سردار گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام کنٹریہیلتھ کمپلیکس انٹرنیشنل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جسکے تحت پہلے مرحلے میں بین الاقوامی سطح کا ایک نرسنگ کالج راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے جس میں کورسز کا پہلا سمسٹر مکمل ہو گیا ہے اور دوسرے سیمسٹر کے داخلے جاری ہیںاس موقع پر چیف جسٹس نے کمپنی کی ان خدمات کو سہراتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سردار گروپ آف کمپنی آزادکشمیر میں بھی اس طرح کے معیاری ادارے قائم کرے گی ۔۔

جس سے کشمیر کے غریب عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر ہی مہیا کی جا سکیںڈاکٹر سردار محمود خان نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ اس پر بھی منصوبہ بندی کر لی گئی بہت جلد آزادکشمیر میں بھی ایسے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2005 :پاکستان نے عمان کو بھاری مارجن سے شکست دیدی

Scroll to Top