مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)کلاؤڈ برسٹ کیوں نہ ہوں ۔ نیلم ویلی کے جنگلات کو ختم اور پہاڑوں کو سبز درختوں سے خالی کرنے میں محکمہ اور مقامی افراد برابر کے شریک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی کمپارٹ نمبر 1 میں کس طرح دیدہ دلیری سے سبز درختوں کو کاٹ کر سپریم کورٹ کے احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔
یار رہے کہ سبز درختوں کی کٹائی پر نہ صرف وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار لحق بلکہ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے بھی پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیب جلد، ہڈیوں اور دل کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ طبی ماہرین نے بتا دیا
درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے جنگلات کا خاتمہ اور پہاڑوں کو سبز درختوں سے خالی کروایا جا رہا ہے ۔
ریاستی حکومت کو چاہیے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کو قانون کے نرغے میں لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ جنگلات کو بچایا جا سکے ۔




