لندن،گلگت بلتستان کے ڈاکٹر نےتھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا علاج کرکے تاریخ رقم کردی

لندن:گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے جینز تھراپی کے ذریعے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کا علاج کرکے بیماری سے نجات دلا دی۔

برطانیہ میں پہلی مرتبہ تھیلیسیمیا میں مبتلا 2 بچوں کا جینز تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے جس کے بعد تھیلیسیمیا میں مبتلا رہنے والے بچے معمول کی زندگی گزارنے لگے ہیں،یہ کارنامہ گلگت بلتستان کے سپوت کے نام رہا ہے۔

ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے 2بنگلا دیشی نژاد بچوں کا علاج کرنے والی ٹیم کی قیادت کی،ڈاکٹر شیر بہادر نے بتایا کہ تھیلیسمیا سے نجات حاصل کرنے والے بچوں کو اب نیا خون لگوانے سے بھی نجات مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ زکوۃ آزادکشمیر ، 45 مریضوں کوعلاج کیلئے2 کروڑ 30لاکھ41 ہزار جاری

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس نے اس نئے طریقہ علاج کو تسلیم کرلیا ہے جس کے تحت بیماری میں مبتلا ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد میں آئرن اور آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جس سے وہ خون کی شدید کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ ڈاکٹر شیر بہادر انجم کی آبائی علاقے استور سمیت گلگت بلتستان میں صحت کے شعبہ سمیت سماجی میدان میں بڑی خدمات ہیں اور کوئی بھی موقع ہو وہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے کامیاب علاج پراس امیدکا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر شیربہادرانجم پاکستان میں تھیلیسیمیا میں مبتلا ہزاروں بچوں کیلئے مسیحا بنیں گے اور ان کو علاج کے ذریعے نئی زندگی دینگے۔

 

Scroll to Top