محکمہ زکوۃ آزادکشمیر ، 45 مریضوں کوعلاج کیلئے2 کروڑ 30لاکھ41 ہزار جاری

مظفرآباد: محکمہ زکوۃ و عشرآزادکشمیرنے45 مستحق مریضوں کو علاج کیلئے 2کروڑ30لاکھ41ہزار جاری کردیئے ہیں جن میں عارضہ قلب کے37،کینسر کے6مریض شامل ہیں۔

علاج معالجہ کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس سیکرٹری زکوٰۃوعشر کی سربراہی میں ہوا جس میں سیکرٹری کمیٹی چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃوعشر دیگر ممبران میں نمائندہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور نمائندہ بیت المال پاکستان نے شرکت کی۔

اجلاس میں عارضہ قلب کے 37مستحق مریضوں کیلئے 2کروڑ2لاکھ26ہزار،کینسر کے 6مستحق مریضوں کو23لاکھ99 ہزار130اوردیگر مہلک امراض کے 2مریضوں کیلئے 4لاکھ  16 ہزار672روپے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زکوۃ کونسل کا76کروڑ31لاکھ کا بجٹ منظور،مستحقین ومدارس کی گرانٹ میں اضافہ

مریضوں میں مظفر آباد کے18،کوٹلی 8،راولاکوٹ4،سدھنوتی 4، جہلم ویلی3،باغ 2،بھمبر 1،میرپور2اور نیلم کا ایک مریض شامل ہیں۔

اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹرز کو ٰۃوعشر چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ حکومت علاج معالجہ کی سہولت دے رہی ہے اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوۃ کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں قائم ڈیسک ہاسے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج کویقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا زکوۃ فنڈدو گنا بڑھا کر10کروڑ کرنیکا حکم

اس ضمن میں عام شہری بھی متذکرہ علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے۔

Scroll to Top