اسلام آباد:آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ جہاں ہم حقوق کی بات کرتے ہیں وہی ہمیں اپنے فرائض پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ،پچھلے 70 سال کا حساب نہیں دے سکتا ہاں اپنے دو سال چار ماہ کا حساب دے سکتا ہوں۔
اللّہ پاک کے فضل اور اپنے مرشد خانہ والدہ محترمہ کی دعاوں کے صدقے آزادکشمیر میں گورننس کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے ،کسی کو بھی ماورائے قانون کام کی جرات نہیں ہے کیونکہ خود وزیراعظم کی ذات قانون سے بالاتر نہیں ہے تو پھر کسی اور کو یہ جرآت کس طرح ہو سکتی ہے ۔
یونین کونسل کس چناتر کےو فد سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پونچھ کے دوروں پر گیا تو ان سے سوال پوچھا کہ ستر سال اقتدار آپ کے نمائندوں کے پاس رہا ان سے پوچھیں تو سہی یہ محرومیاں کیوں ہیں ؟انہیں وہ دیا جو پچھلے ستر سال میں انہیں نہیں ملا تھا ،آزادکشمیر کے عوام کو ہیلتھ پیکیج دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مہاجرین1989 کی اسمبلی میں نشست، پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم انوارالحق
ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ،پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر ڈاکٹروں کا تقرر کیا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں ،کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو رن اپ کیا ،سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کیا تاکہ ناداروں کی مدد کی جا سکے ،عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیوں کو ختم کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک کا نفاذ یقنی بنایا اس سے سرکاری پیسے کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی ،مافیاز کا خاتمہ کیا، ان کے سہولت کار پروپیگنڈاکرتے ہیں مگر اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام سمجھتے ہیں کہ کون صیحیح ہے کون غلط ،پندرہ سال بعد اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسرز کی آسامیوں کے خلاف پی ایس سی کے انعقاد کو یقینی بنایا تاکہ بیوروکریسی میں میرٹ پر لائق نوجوان آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا، ٹرمپ کابیان
پی ایس سی کو فعال بنایا ، سینکڑوں آسامیوں پر میرٹ پر نوجوان بچے اور بچیاں تعینات ہوئے یہی ترقی ہے یہی میرٹ ہے اور یہی گڈ گورننس ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن رات کام کر کے اداروں کو ٹھیک کیا ،اداروں میں میرٹ پر شاندار آفیسران کا تقرر کیا ،جس کے اثرات نیچے تک گئے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہیگا ۔




