نامعلوم افراد کا چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

لندن(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر 2 نوجوانوں نے اچانک انڈوں سے حملہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پر انڈہ مارا، جبکہ دوسرے نے ان کے سینے پر انڈہ پھینکا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔


واقعے کے دوران چاہت فتح علی خان نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کی بھرمار ہو گئی۔ صارف سید زادہ نے لکھا کہ ’تان سین زماں کے ساتھ یہ زیادتی ہے، جبکہ صارف نرما نے کہا ’بری بات ہے‘۔


چاہت فتح علی خان اکثر اپنے کامیڈی گانے اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، تاہم اس بار ان پر ہونے والا حملہ مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:65 سالہ خاتون کے گھٹنوں نے خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے اُگل دیئے

Scroll to Top