پرانی موٹرسائیکل کے بدلے نئی یاماہا حاصل کریں، کمپنی نے ایکسچینج اسکیم متعارف کرا دی

(کشمیر ڈیجیٹل)یاماہا موٹر پاکستان نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت پرانی موٹرسائیکل کے بدلے نئی یاماہا بائیک حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت ملک بھر میں صرف مخصوص ڈیلرشپس پر دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس ایکسچینج اسکیم کا مقصد خریداروں کو اُن جھنجھٹوں سے بچانا ہے جو عام طور پر پرانی موٹرسائیکل بیچتے وقت سامنے آتے ہیں، جیسے خریدار ڈھونڈنا، قیمت پر بار بار بات چیت کرنا اور غیر یقینی صورتحال۔ اس آفر کے ذریعے یاماہا کا کہنا ہے کہ صارفین کو زیادہ بہتر، جدید اور آرام دہ سواری فراہم کی جائے گی۔

کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے پہلے صارفین قریبی ڈیلرشپ سے دستیابی کی تصدیق ضرور کر لیں، کیونکہ یہ سہولت محدود مقامات پر ہی موجود ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یاماہا موٹر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی بزنس پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان بھی کیا تھا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں مقامی سطح پر موٹرسائیکل تیار نہیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر کمپنی نے اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی حمایت اور اعتماد پر وہ دل سے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے پرانے ماڈلز کی قیمتیں کم، نئے آئی فون 17 سیریز متعارف

 

Scroll to Top