کسی سڑک پر رکاوٹ آنے دینگےنہ کوئی دکان جبری بندکرنے دینگے، میرپور انتظامیہ کا اعلان

میرپور : ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی سربراہی میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی خرم اقبال سمیت مجسٹریٹ صاحبان، پولیس افسران اور حساس اداروں کے افسران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قانون اور آئین کی عملداری میں جملہ ادارے اپنا موثر کردار ادا کر کے ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں گے۔

یہ بھی پرھیں:میرپور بورڈ: نویں کلاس کے سالانہ امتحان کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کا اعلان،گزٹ کشمیر ڈیجیٹل ویب سائٹ پر شائع

ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے کسی گروہ یا جتھے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ضلع بھر کی کسی بھی سڑک پر رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی شہر اور دکانوں کو جبری بند ہونے دیا جائے گا۔

انتظامیہ،پولیس،مجسٹریٹ صاحبان سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں گے اور کسی بھی جگہ قانون کو ہاتھ میں لینے یا افراتفری پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Scroll to Top