وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر مظہر سعید امدادی سامان لیکر غزہ روانہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید کی قیادت میں وفد فلسطینی متاثرین کی مدد کیلئےکیلئے غزہ روانہ ہوگئےجو کہ کشمیری عوام کیلئے فخر و اعزاز کی بات ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ انسانی ہمدردی کے عظیم جذبے کے تحت غزہ کی مظلوم فلسطینی عوام کی امداد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات “فلوٹیلا” نامی بین الاقوامی امدادی جہاز کے ذریعے غزہ جا رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں کو طبی، غذائی اور انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس جہاز پر فرانس جرمنی ترکی سمیت 34 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اراکین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں شامل ہیں۔

یہ امر فخر کا باعث ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات نہ صرف اپنے ذاتی وسائل سے اس عظیم مشن کا حصہ بنے ہیں بلکہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اہلِ کشمیر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے وہ فلسطین ہو یا کوئی اور خطہ۔

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی اس بے مثال قربانی اور عالمی سطح پر کشمیر کا پرچم بلند کرنے پر ریاست کے ہر شہری کو بجا طور پر فخر ہے۔

یہ اقدام کشمیریوں کے جذبۂ اخوت، انسانیت اور بین الاقوامی بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔اہلِ کشمیر دعا گو ہیں کہ یہ مشن کامیاب ہو اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی آزاد خطےکیلئے سکیورٹی رسک ، ریاست مخالف اقدامات اور دھمکیوں پر اترآئی

Scroll to Top