چناری(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بد زبانی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں میرے گھر کی طرف کوئی آیا تو یہ بھول جائے کہ کورا واپس جائیگا ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں جو لوگ بد کلامی کررہے ہیں اپنی زبان کو لگام دیں میں شائد کچھ نا کہوں
اگر میرے کسی عزیز یا چاہنے والوں نے انہیں کچھ کہا تو گلہ نا کرنا میری ڈکشنری اس حوالے سے سب سے بڑی ہے جن لوگوں نے 13 اگست کی رات کو پاکستان کا جھنڈا اتارا ان کا ساتھ نہیں دے سکتے۔۔
کل پاکستان فوج کا جوانسال میجر شپہد ہوا پاکستان کی فوج نکل گئی تو ہماری حفاظت کون کریگا یہاں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کو فوج کی اہمیت کا پتہ ہے 29 تاریخ کو دوکانیں کھولیں ٹرانسپورٹ چلائیں کسی کو زور زبردستی نہیں کرنے دیں گے یہ کس کے ایجنڈے پر ہیں آئین میں ترمیم مذاکرات کے ذریعے ممکن نہیں کچھ لوگ جان بوجھ کر یہ نظام ختم کرانا چاہتے ہیں ۔۔
میں نے ساری عمر زندگی اسمبلی میں نہیں رہنا زندگی کا پتہ نہیں نظام نا رہا تو پھر ڈی سی نے ووٹ نہیں لئے ہوئے کہ وہ عوامی شکایات کو سنے اگر حالات خراب ہوئے تو آئین میں لکھا ہے بنیادی حقوق معطل ہوجائیں گے۔۔
ہم عدالت یا کسی جگہ مداخلت نہیں کرسکیں گے اسمبلی معطل ہوجائی گئی آپ کا کیا خیال ہے یہاں حالات خراب ہوئے تو کوئی اس ریاست کو کھلا چھوڑ دیگا یہاں بنیادی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے آبادی و رقبے سے آزادکشمیر پاکستان کے کئی اضلاع سے چھوٹا ہے یہ نقصان میرا اور ہم سب کا ہوگا ۔
تاجران عوام سے ملکر انہیں سمجھانا ہے 29 تاریخ کو دوکانیں کھولیں گے لوگوں کے گھروں پر حملے کرینگے تو یہ بھول جائیں کہ کوئی کچھ نہیں کرے گامیرے گھر کی طرف کوئی آیا تو میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں ہیں۔۔
عید کی چھٹیاں ختم ہوتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہزارہا لوگ پاکستان کا رخ کرتے ہیں ہر جگہ سے لوگ پاکستان میں جاکر محنت مزدوری کرتے ہیں فوج میں جرنیل ہیں سول سروس کا حصہ ہیں ہماری پراپرٹی ہے اگر انہوں نے حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تو کیا کرینگے۔۔
مہاجرین کی نشستیں ختم کرکہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں میری خواہش ہے کہ ایکشن کمیٹی 29 کی کال سے پیچھے ہٹے اور سیاسی جماعت بنا کر الیکشن میں حصہ لے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نظام کو بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔۔سیاسی جماعتوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے الیکشن میں جیت ہار سے فرق نہیں پڑتا عوام کے کاموں کیلئے آج بھی دفاتر کے چکر لگاتا ہوں
2016 سے 2021 کے کاموں کا کریڈٹ نوازشریف اور میری پارلیمانی پارٹی کو جاتا ہے آج سے باضابطہ طور پر اگلے انتخابات کی مہم کا باضابطہ آغاز کرتا ہوں ہماری نیت صاف ہے ختم نبوت کا کارنامہ سب سے بڑا کام تھا جو رب نے ہم سے لیا تیرویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر کو مالیاتی خودمختاری دلوائی پہلے تنخواہوں کی ادائیگی بلوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں تھے جب ہم گئے تو اربوں روپے چھوڑ کر گئے تھے۔۔
اللہ کی مہربانی سے عوام نے ساتھ دیا تو اس مقام پر پہنچا سادات کی عزت کرنا ہم پر فرض ہے عجائب ہمدانی واپس اپنے گھر میں آئے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں ان کی عزت نفس کا تحفظ کرینگے میرا ایک ووٹ ہے۔۔
میرے رب نے ہی دلوں کو پھیرا اور اسی کی مدد رہی قائد مسلم لیگ ن نے جماعت کا صدر اور وزیراعظم نامزد کیا۔۔ فاروق حیدر ریاستی لیڈر ان کے ساتھ انشاءاللہ زندگی بھر چلیں گے اس موقع پر طیب ہمدانی مرزا آصف مغل فرید خان لیاقت علی اعوان صابر کاظمی امداد ہمدانی اصغر شاہ کبیر ہمدانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔
چناری امرا ساون سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سید عجائب ہمدانی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں عجائب ہمدانی سید مقصود حسین ہمدانی سید ذاکر حسین شاہ سید علی اصغر شاہ سید عمران ہمدانی محمد ایوب اعوان سید محرم شاہ عبد القیوم محمد سخی محمد رفیق محمد ارشد سید صابر حسین شاہ سید منیر حسین شاہ محمد صدیق محمد نبیل راجہ محمد صداقت محمد آفتاب اعوان محمد عزیز اعوان چوہدری محمد صدیق سید عبدالہادی سید زین العابدین ہمدانی عبدالوہاب فیروزدین اعوان معظم دین اعوان سیدفراز حسین شاہ سید عبدالعزیز حسین شاہ سید مشتاق حسین شاہ سید عاصم شاہ سید تنظیم شاہ اصغر شاہ تعبیر شاہ اطاعت شاہ شاظم ہمدانی چوہدری غفور یسعسمین کاظمی چوہدری نذیر وحید اعوان عبدالحمید اعوان چوہدری لطیف اپنے خاندان و دیگر عزیز اقارب کے ہمراہ شامل ہوگئے اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہناے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔۔۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چھٹیاں کے مقام پر چھٹیاں، سراں بازار کے تاجر نمائندگان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ چئیرمین راجہ فرید خان ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین مقامی کونسلرز و مسلم لیگی کارکنان و تاجران سے ملاقات کی ،۔۔۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر اپیل کی کہ تاجران اور ٹرانسپورٹرز حضرات ایسی سرگرمیوں جس سے ملک کے مفاف کو نقصان پہنچتا ہوں کا حصہ نا بنیں عوام کو سہولت فراہم کرنےکیلئے پبلک ٹرانسپورٹ بہرصورت بحال رہنی چاہیے۔۔
اس موقع پر تاجران نے کہا کہ کاروباری مراکز بند رکھنا ان کیلئے معاشی نقصان اورعوام کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے لیکن تاجران کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔۔
بصورت دیگر کسی بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ہم ایسا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان نے بتایا کہ انشاءاللہ ضلع بھر میں اس دفعہ ٹرانسپورٹرز گاڑیاں بہرصورت چلائیں گے لیکن ہمیں خدشہ یہ ہے کہ شرپسند عناصر ان کی گاڑیوں کو نقصان نا پہنچائیں ۔۔
اس امر کی یقین دہانی کروائی جائے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کرینگے کہ تاجران اور ٹرانسپورٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے اس حوالے سے تمام متعلقہ ذمہ سیاسی جماعتوں تاجران تنظیموں و روابط کو اس سرگرمی کی بھرپور حمایت و تائید کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔




