راولپنڈی: افسوسناک واقعہ ، 10 روپے نے نوجوان کی جان لے لی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) تھانہ وارث خان کے علاقے میں 10 روپے کے تنازع پر چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ صمد کو گلاس فیکٹری چوک کے قریب 4روز قبل چھریاں ماری گئیں تھی۔

صمد 5 روز زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا

ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر 20 سالہ نوجوان پر چھریوں کے وارسے قتل کردیا۔

پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ،لواحقین کا حکام سے انصاف کا مطالبہ،افسوسناک واقع ڈھوک حکمداد گلاس فیکٹری چوک میں 4ستمبرکوپیش آیا،

ملزمان نے نوجوان صمد پر خنجروں سے حملہ کیا ،جس کے باعث نوجوان کی شہ رگ کٹ گی،اور عبدالصمد بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 5دن تک زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا اور جانبر نہ ہو سکا،

مزید یہ بھی پڑیں:خطرناک مواد کی اطلاع، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ خالی کروالیا

Scroll to Top