اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بیک وقت سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا
10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھاو 5230 روپے کے اضافے سے 329219 روپے ریکارڈ کئے گئے،
پاکستان میں چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 23 روپے بڑھکر 4338 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہوکر 3613 ڈالر کا ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیپرا کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری




