امریکی سپر اسٹور میں بھارتی لڑکیوں کی چوریاں، ویڈیوز وائرل

نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل)ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘

اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘مزید سوال پر بتایا کہ ان کی مادری زبان گجراتی ہے اور وہ بھارت سے تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے مترجم لینے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے ان سے طبی حالت کے بارے میں بھی دریافت کیا کیونکہ وہ مسلسل ہانپ رہی تھیں۔ اس دوران اسٹور کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جس میں خاتون کو ایک بھرے ہوئے ٹرالی کے ساتھ کاؤنٹر سے گزر کر باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹور اسٹاف نے پولیس کو بتایا کہ خاتون باقاعدگی سے یہاں خریداری کرنے آتی تھیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ اشیاء دوبارہ فروخت کرنے کے ارادے سے لی تھیں۔ جس پر پولیس نے انہیں آگاہ کیا کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

ایک اور واقعہ
واضح رہے کہ جولائی میں بھی ایک اور بھارتی خاتون پر امریکی ریاست الی نوائے کے ٹارگٹ اسٹور سے تقریباً 1.1 لاکھ روپے مالیت کا سامان چرانے کا الزام لگا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وہ 7 گھنٹے سے زیادہ وقت اسٹور کے اندر رہیں اور پھر بغیر ادائیگی سامان کے ساتھ نکلنے کی کوشش کی۔

باڈی کیم فوٹیج میں خاتون کو پولیس سے معافی مانگتے اور ادائیگی کی پیشکش کرتے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی افسوس ہے، میں اس ملک کی رہائشی نہیں ہوں اور یہاں زیادہ دن رہنے والی بھی نہیں۔


پولیس اہلکار نے خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو بھارت میں چیزیں چوری کرنے کی اجازت ہے؟بعد ازاں بل کا جائزہ لینے کے بعد خاتون کو ہتھکڑیاں لگا کر اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر

Scroll to Top