(کشمیر ڈیجیٹل)سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج (پیر) کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس ہو گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
مزید یہ کہ فی 10 گرام سونا بھی 5 ہزار 230 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔




