معرکہ حق کے ہیروز کو گولڈ میڈل، شہداء کو خراج تحسین ،فیملیز کو پاک فوج کی جانب سے تحائف

(کشمیر ڈیجیٹل)سب ڈویژن شاردہ میں یوم دفاع و شہداء قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو گولڈ میڈل اور تمغے دیے گئے۔

مقامی یونٹ کے کمانڈر زیشان کلاباش نے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے والے اہلکاروں کو معرکہ حق کے تمغے دئیے۔ اس میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ بلال، ڈی ایس پی شاردا سردار فیاض سرور، صدر پریس کلب شاردا سردار اورنگزیب، اور شاہد بٹ شامل تھے۔ کمانڈنگ آفیسر اور ڈی ایس پی نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

شہداء کے اہل خانہ کو پاک فوج کی جانب سے خصوصی گفٹ پیکیجز بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر 06 ستمبر 1965 کی جنگ اور 10 مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے قوم نے عہد کیا کہ آئندہ بھی پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔

یوم دفاع کے موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور وطن عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاکستان کی ترقی، سلامتی، دفاع اور عالم اسلام میں سربلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: 42 سو عارضی ملازمین کا مستقلی کے لیے دھرنا

دوسری جانب دودھنیال میں میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے موقع پر مقرر سید مبشر گیلانی نے معرکہ حق اور چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے خطاب کیا۔

Scroll to Top