(کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ چار برسوں سے آزاد کشمیر کے مختلف محکموں میں تعینات 42 سو سے زائد عارضی ملازمین نہ تو فارغ کیے گئے اور نہ ہی مستقل، جس کے باعث ریاستی عوام اور متاثرہ ملازمین دونوں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکمرانوں کی پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے یہ ملازمین ایک بار پھر اپنی مستقلی کے مطالبے کے لیے آج سے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں، جہاں احتجاجی پنڈال سجایا جا چکا ہے۔
دارالحکومت مظفرآباد میں ایڈہاک ملازمین نے سیکرٹریٹ روڈ، آزادی چوک میں احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر براجمان حکمران گزشتہ چار برس سے ہماری مشکلات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کا حق فوری طور پر دیا جائے اور مستقل کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تحصیل برنالہ میں گھریلو سلنڈرز کی من مانی قیمتیں، عوام مشکلات کا شکار




