نورین عارف

2026 کا جنرل الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن جیتے گی : نورین عارف کا بڑا دعویٰ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)یونین کونسل سرلی سچہ گاؤں منگراں اور سموٹھ سے درجنوں لوگ پیپلزپارٹی چھوڑ کر محترمہ نورین عارف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سرلی سچہ گا ؤں اورمنگراں سے تقریباً پاکستان پیپلزپارٹی کا صفایا ہو گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ ن لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی طاقت آپ عوام ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ہی کے ووٹ کی طاقت سے 2026 کے جنرل الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی انہوں نے نئے شامل ہونے والے تمام احباب کو خوش آمدید کہا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے:نورین عارف

ہر نئے دن کے ساتھ لوگوں کا نون لیگ میں شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں کوٹلہ اور پورے کشمیر میں صرف شیر ہی دھاڑے گا ۔

Scroll to Top